ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری (کنڑ) کے آنجہانی اداکار پنیت راج کمار کی یادگار پر ہزاروں شائقین کا ان کی وفات کے 11 روز بعد بھی آنا جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً 30,000 مداح روزانہ صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک ان کی یادگار پر آتے ہیں جس کے بعد وہاں 300 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کے ایک اسٹوڈیو… شہر میں آنجہانی اداکار کی یادگار بنائی گئی ہے جہاں ان کی موت کے 11 دن بعد بھی مداحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ خیال رہے کہ پنیت راج کمار کا حال ہی میں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد ان کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں۔ آنجہانی اداکار کی موت کی خبر سنتے ہی ان کے سات مداحوں نے بھی خودکشی کر لی تھی۔ تاہم، ہزاروں مداح اب بھی ان کی یادگار پر جوق در جوق آرہے ہیں۔



































