چین کی خلائی تحقیقی تنظیم (سی این ایس اے) روس کے ساتھ مل کر چاند پر ایک مشترکہ خلائی اڈہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ خلائی اسٹیشن، جسے بین الاقوامی قمری تحقیقی اسٹیشن (ILRS) بھی کہا جاتا ہے، چاند پر انسانی تاریخ کا تازہ ترین منصوبہ ہوگا جو 2027 تک چاند کے قطب جنوبی کے قریب بنایا جائے گا۔ اور یہ تھری ڈی پرنٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا۔
طاقتور راکٹوں کے علاوہ دونوں ممالک ایسے ڈھانچے پر بھی کام کریں گے جو سورج سے آنے والی خطرناک شعاعوں کو آسانی سے برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ 3D پرنٹرز جیسے آلات چاند پر پہنچائے جائیں گے، جو مٹی اور چٹان کا استعمال کرتے ہوئے بنیاد کی تعمیر شروع کر دیں گے۔



































