وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ نہیں، دونوں کو مل کر کام کرنا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ پتہ نہیں آپ کیوں دیکھتے ہیں کہ حکومت جا رہی ہے۔
پرویز خٹک نے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی، چیف آف آرمی سٹاف سے ہفتے میں 20 دن ملاقات ہوتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے، سیاسی جماعتوں کے اجلاس باقاعدگی سے ہوتے ہیں۔
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ جو استعفیٰ دینا چاہتا ہے استعفیٰ دے ورنہ حلقے کے عوام کے ساتھ غداری کی جائے گی۔ عمران خان بہت پر اعتماد ہیں۔



































