ناراض حکومتی ایم این اے نور عالم خان نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شو کاز پر ردعمل دیا۔
نور عالم خان کو پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے شوکاز دیا۔
نور عالم خان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔
انہوں نے اپنے جواب میں کہا کہ انہوں نے میڈیا میں کوئی ایسا انٹرویو نہیں دیا جس کی وضاحت کی ضرورت ہو۔
پی ٹی آئی کے ناراض ایم این اے نے اپنے جواب میں کہا کہ میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی اور نہ ہی پارلیمانی پارٹی سے الگ ہوا، مجھ پر آئین کا آرٹیکل 63 اے بالکل لاگو نہیں ہوتا۔
نور عالم خان نے جواب میں کہا کہ شوکاز میں لگائے گئے الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، تمام الزامات جھوٹے ہیں اس لیے ذاتی طور پر پیش ہونے کی ضرورت محسوس نہیں کرتے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ناراض اراکین کو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے 26 مارچ تک کا وقت دیا گیا تھا۔



































