سری لنکا کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا نے اپنے تمام بیرونی قرضوں کی عدم ادائیگی کا اعلان کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کی حکومت نے ملک میں جاری مظاہروں کا دائرہ وسیع ہونے کے بعد ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق معاشی بحران کا شکار سری لنکا میں حال ہی میں لوگوں نے ایوان صدر کے باہر احتجاج کیا جو پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔
ملک میں پرتشدد مظاہروں کے باعث ایمرجنسی کے بعد فوج کو تعینات کیا گیا تھا اور اسے بغیر وارنٹ گرفتاری کا اختیار بھی دیا گیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کو شدید معاشی بحران کا سامنا تھا، حکومت کے پاس تیل کی درآمد کے لیے زرمبادلہ کا بحران تھا جب کہ تیل کے بحران کے باعث ملک کو بجلی کی شدید قلت کا بھی سامنا تھا۔



































