خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے یہ بات پھیلائی کہ میں نے آئی ایم ایف کو خط لکھا ہے، میرا خط پبلک کیا گیا، ہم معاشی معاملات پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔
پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ کل مفتاح اسماعیل سے ملاقات ہوئی، مفتاح اسماعیل نے بھی کل میری تعریف کی، مجھے مفتاح کی نیت پر شک نہیں، وہ پارٹی کی مجبوری ہے۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ وہ پیر کو دوبارہ مفتاح میں جائیں گے، قومی مفاد پر سیاست نہیں کرتے۔
صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ لوگوں کے لیے بجٹ میں 2 ارب روپے رکھے گئے تھے لیکن انہوں نے اسے ختم کر دیا، 24 گھنٹے میں ہم نے آئی ایم ایف کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے تھے۔
تیمور جھگڑا نے کہا کہ اختلافات کے باوجود ہم نے اپنی شرائط کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کیے، ہم غدار نہیں اور صوبے کے مفاد میں کام کر رہے ہیں۔



































