امریکی محکمہ خزانہ نے روس کو ڈرون فراہم کرنے والی ایرانی کمپنی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ خزانہ نے پابندی کا اعلان جمعرات کو کیا۔
ڈرون کی تیاری میں شامل تین دیگر ایرانی کمپنیوں پر بھی امریکی محکمہ خزانہ نے پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
تہران میں سفیر ایئرپورٹ سروسز پر ایران اور روس کے درمیان روسی فوجی پروازوں کی مبینہ حمایت کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ان میں وہ پروازیں بھی شامل تھیں جن کے ذریعے ایرانی ساختہ ڈرونز اور اس سے متعلقہ سامان روس کو پہنچایا گیا۔
اس آلات کو اسمبل کرنے اور جانچنے کے بعد روسی ایرو اسپیس فورسز اس ڈرون کو یوکرین میں تعینات کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
یاد رہے کہ اگست میں ایران، روس، بیلاروس اور آرمینیا کے درمیان بھی فوجی ڈرون مقابلہ ہوا تھا۔



































