کراچی کا عباسی شہید اسپتال کچرے کا ڈھیر بن گیا، جگہ جگہ پان کے ڈھیر اور کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ صفائی کا نظام درہم برہم، ایم آر آئی، سی ٹی سکین مشینیں خراب، کئی وارڈز کو تالے پڑے۔ چند وارڈز میں ڈینگی اور دیگر امراض میں مبتلا بچوں سمیت متعدد مریض زیر علاج ہیں۔
عباسی شہید اسپتال کراچی میں صفائی کی ناقص صورتحال سے مریضوں کے بیمار ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ انتظامیہ نے گندگی کی وجہ ملازمین کی کمی کو قرار دیا۔
ہسپتال میں صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث جگہ جگہ گندگی اور پان کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ ہسپتال کی سیڑھیوں اور سڑکوں پر گندگی کے ڈھیروں سے ہسپتال بیماریوں کا گڑھ بن گیا ہے۔
چند وارڈز میں ڈینگی اور دیگر امراض میں مبتلا بچوں سمیت دیگر مریض زیر علاج ہیں۔
ڈائریکٹر عباسی شہید اسپتال ڈاکٹر نادر عباسی کا کہنا ہے کہ پرانے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھرتیاں نہیں کی گئیں، کے ایم سی کو آگاہ کرنے کے باوجود نئے ملازمین کو بھرتی نہیں کیا گیا۔
دوسری جانب ہسپتال میں آلات اور مشینری کی کمی کا سامنا ہے اور مریضوں کو ادویات بھی باہر سے منگوانی پڑ رہی ہیں۔



































