ٹھٹھہ میں دریائے سندھ کے قریب پشتے پر سیلاب متاثرین 20 روز سے امداد کے منتظر ہیں۔
دو وقت کا کھانا تو دور کی بات، تین دن میں مشکل سے ایک وقت کا کھانا بھی ملتا ہے، نہ کھانا ملتا ہے، نہ راشن، نہ دوائیاں، متاثرین جلد کی بیماریوں اور گیسٹرو میں مبتلا ہیں۔
گاؤں گل حسن شیخ کے سیلاب متاثرین 20 روز سے پشتوں پر بغیر امداد کے بیٹھے ہیں۔
کسی نے لاٹھیوں پر چادریں ڈال کر سائبان بنایا، کوئی کھلے آسمان تلے بیٹھا ہے، سب سوچ رہے ہیں کہ کہاں جائیں؟
بھوک سے مرنے والے بچوں کی طرح کھانے کے انتظار میں تھک گئے ہیں، کچھ بچے سڑک پر کھڑے ہیں تو کچھ مٹی کی روٹی بنا کر اپنا دل بہلا رہے ہیں۔
بخار، گیسٹرو اور جلد کے امراض کے متاثرین سلات کے علاج کے لیے ترس رہے ہیں۔



































