چین کے صوبے گوئژو کے دارالحکومت گیانگ میں شہریوں کو قرنطینہ سینٹر لے جانے والی بس الٹ گئی، حادثے میں 27 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام کے مطابق بس میں 47 افراد سوار تھے جو کھائی میں گر گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ قرنطینہ بس نے آدھی رات کے بعد پہاڑی راستے کا انتخاب کیوں کیا۔ چین میں لمبی دوری کی کوچز پر صبح 2 بجے سے صبح 5 بجے تک پابندی عائد ہے۔
حادثے میں بچ جانے والے افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
اس ماہ کے شروع میں گیانگ میں ایک لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، حکام نے وائرس سے متاثرہ افراد کو قرنطینہ میں لے جانے کے لیے 20 بسیں اور 40 ڈرائیور تعینات کیے تھے۔
ہفتہ تک 7,000 افراد کو منتقل کیا گیا ہے جبکہ 3,000 افراد اب بھی قرنطینہ مراکز میں منتقل ہونے کے منتظر ہیں۔



































