امریکی صدر جو بائیڈن نے بھنگ رکھنے کے الزام میں گرفتار تمام مشتبہ افراد کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں لوگوں کو صرف بھنگ رکھنے کی وجہ سے سزا دی گئی جس کے نتیجے میں انہیں نوکری، مکان اور تعلیمی مواقع نہیں مل سکے۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ میری معافی سے یہ بوجھ ختم ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ میں تمام گورنرز کو ہدایت کر رہا ہوں کہ وہ بھنگ برآمد کرنے کے الزام میں معافی کا اعلان کریں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو صرف اس لیے جیل میں نہیں ہونا چاہیے کہ وہ بھنگ کے ساتھ برآمد ہوا ہے۔
صدر بائیڈن نے کہا کہ ہم بھنگ کو ہیروئن کی طرح ایک نشہ سمجھتے ہیں جو کہ حیران کن ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں سیکرٹری صحت اور اٹارنی جنرل کو ہدایت کر رہا ہوں کہ وہ وفاقی قانون میں بھنگ کے استعمال سے متعلق قانون سازی کا جائزہ لیں۔



































