پاکستانی فٹبال کوچز اور کھلاڑیوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ انگلینڈ کے سویڈن ٹاؤن فٹبال کلب نے مرحلہ وار ان کے لیے انگلینڈ جانے کا راستہ کھول دیا اور انہیں ویزے جاری کرکے وہاں ٹریننگ کرنے کا گرین سگنل مل گیا۔ کراچی فٹبال کلب کے کوچ باسط علی اور زبیر غلام رسول کو انگلینڈ کے ویزے جاری کردیئے گئے، دونوں کوچز سویڈن ٹاؤن فٹبال کلب سے انگلینڈ میں کوچنگ کی تربیت حاصل کرنے کے بعد کراچی میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔ کوچز کی انگلینڈ روانگی کا اعلان کمشنر کراچی اقبال میمن نے ایک سادہ تقریب میں کیا۔
کمشنر کراچی نے کراچی کے فٹبالرز کے لیے انگلینڈ جیسے فٹبال ماہرین سے ملک میں کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لیے جدوجہد کی اور اس کے نتیجے میں سوئڈن فٹبال کلب اور کراچی کلب کے درمیان معاہدے کے بعد کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کا موقع ملا۔ فٹبال کی دنیا میں نمایاں مقام رکھنے والے انگلینڈ میں ٹریننگ سے ہمارے نوجوان کھلاڑی مستفید ہوں گے، غریب کھلاڑی جو بیرون ملک ٹریننگ کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے اب وہاں کے پروفیشنل فٹبال کلبوں میں مقابلہ کرتے نظر آئیں گے۔
کراچی فٹبال کلب اور سوئڈن ٹاؤن کلب کے درمیان ہونے والے ایم او یو کے تحت فٹبال کوچز کا انتخاب کیا گیا اور کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے بعد اذان اور وسیم کو منتخب کیا گیا جو پہلے مرحلے میں 23 منتخب کھلاڑیوں میں سے انگلینڈ بھیجے جائیں گے۔ منتخب کھلاڑیوں کو چار روزہ فٹ بال کوچنگ کیمپ کے اختتام سے قبل سوئڈن ٹاؤن کلب کے کوچ ایلکس پائیک کی نگرانی میں پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں پریکٹس میچ بھی کھیلا گیا۔
کراچی فٹبال کلب کے 23 کھلاڑیوں اور 2 کوچز کو کمشنر ہاؤس میں ماہانہ الاؤنسز اور کٹس دی گئیں۔ کمشنر کراچی نے کہا کہ میری پہلی کوشش ہے کہ گراس روٹ لیول پر کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے۔ پر تشکیل دیا گیا، کلب کے کھلاڑی فٹ بال کے میدان میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی فٹبال کلب کے لیے فیلڈ کی سہولت حاصل کر لی گئی ہے جس کا کاغذی کام مکمل ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں اعلان کیا جائے گا۔
اس موقع پر نیشنل بینک کے محمد جنید خان نے کمشنر کراچی کوبینک کی جانب سے سووینئر پیش کیا جبکہ اسپورٹس آرگنائزر اعجاز قریشی کو ایوارڈ دیا گیا۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی فٹبال کا خوش قسمت شخص ہوں، میں نے بطور انٹرنیشنل فٹبال فٹبال کھیلا۔ انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز لیاری میں ڈی اے ای ایف ساؤتھ کے رفیع محمد فٹبال کلب سے کیا اور 2009 میں کے پی ٹی یوتھ اور پھر 2011 سے نیشنل بینک کی فٹبال ٹیم میں شمولیت اختیار کی اور اب بھی اس سے وابستہ ہیں۔
ایک اور کوچ زبیر غلام رسول نے کہا کہ میں کمشنر کراچی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے کوچنگ کے لیے انگلینڈ بھیجا۔ ٹرائلز میں، مجھے ہفتے کا کوچ قرار دیا گیا اور انگلش کوچ ایلکس پائیک نے بھی ایوارڈ پیش کیا۔ انگلینڈ میں جدید کوچ کے طرز عمل کو سیکھنے اور سمجھنے کا موقع ملے گا۔ کوچز کے بعد کھلاڑی دو سالہ اسکالر شپ پر انگلینڈ جائیں گے اور انہیں انٹرنیشنل فٹبال کلبوں کے ساتھ کھیلنے کا موقع بھی ملے گا۔ امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا اور ہمارے بچوں کے لیے بین الاقوامی فٹبال میں شرکت کے مواقع بڑھیں گے۔

































