پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان پر حملے کے کیس کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے جے آئی ٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی طارق رستم چوہان کو جے آئی ٹی کا کنوینر جبکہ آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی کو جے آئی ٹی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اے آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب احسان اللہ چوہان کو جے آئی ٹی کا ممبر، ڈی پی او وہاڑی ظفر اللہ بزدار کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ایس پی سی ٹی ڈی نصیب اللہ خان کو بھی جے آئی ٹی کا رکن مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کی جے آئی ٹی تحقیقات کرے گی۔

































