نیدرلینڈ کی ایک عدالت نے 2014 میں ملائیشین ایئرلائن کے مسافر طیارے MH-17 کو مار گرانے کے الزام میں تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔
عدالت نے کہا کہ مشتبہ افراد میں دو روسی، ایگور اور سرگئی، اور ایک یوکرین، لیونڈ شامل ہیں، عدالت نے مزید کہا کہ تینوں مشتبہ افراد جان بوجھ کر طیارے کو تباہ کرنے اور قتل میں ملوث تھے۔
کیس کی سماعت کے دوران کوئی بھی ملزم عدالت میں موجود نہیں تھا تاہم بدقسمت طیارے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ ڈھائی سال سے جاری مقدمے کا فیصلہ سننے آئے۔
عدالت نے کہا کہ مشرقی یوکرین میں روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے طیارے پر میزائل داغا۔
عدالت نے کہا کہ اس بات کے کافی شواہد موجود ہیں کہ طیارے کو مشرقی یوکرین کے ایک ایسے علاقے سے فائر کیے گئے میزائل کے ذریعے گرایا گیا جہاں روسی حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کا غلبہ ہے۔
دوسری جانب روس نے طیارہ حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے، روس نے بھی کسی مشتبہ شخص کی حوالگی سے انکار کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ 2014 میں ملائیشین ائیرلائن کا بوئنگ 777 ایمسٹرڈیم سے کوالالمپور جا رہا تھا کہ میزائل کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا، طیارے میں سوار 298 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔

































