یورپ کی ایک تہائی کوکین سپلائی کرنے والے برطانوی منشیات فروش کو دبئی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات اسمگلنگ کے برطانوی سرغنہ کو سپین سے فرار ہو کر دبئی پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق منشیات فروشوں کا سرغنہ سپین میں بیٹھ کر منشیات کا کاروبار چلا رہا تھا۔
میڈیا رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پانچ ممالک میں چھاپوں کے دوران گروپ کے 49 مشتبہ ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ اسپین کی گارڈیا سول فورس نے اسپین، فرانس، بیلجیئم، ہالینڈ اور یو اے ای میں چھاپے مارے۔ سپین کی گارڈیا سول فورس یوروپول کے آپریشن کا حصہ ہے۔
اس حوالے سے گارڈیا سول فورس کا کہنا ہے کہ اس نے دبئی سے یورپی کوکین سپر کارٹیل کو کنٹرول کرنے والے ڈرگ لارڈز کا خاتمہ کر دیا ہے۔
گارڈیا سول فورس کے ترجمان کے مطابق گرفتار 7 افراد ہائی ویلیو ٹارگٹ کا درجہ رکھتے تھے۔ یہ کارروائی مارچ 2020 میں اس وقت سامنے آئی جب ویلنسیا سے 700 کلو گرام کوکین پر مشتمل ایک کنٹینر پکڑا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کا مالک کالے دھن کو لانڈر کرنے کے لیے کوسٹا ڈیل سول میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار بھی چلا رہا تھا۔
دریں اثناء مغربی میڈیا کا کہنا ہے کہ سپر کارٹیل کہلانے والے اس گروپ نے مبینہ طور پر یورپ میں ایک تہائی کوکین کو کنٹرول کیا۔ ملاگا، میڈرڈ اور بارسلونا میں چھاپوں کے علاوہ دبئی اور اسپین سے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ بین الاقوامی گروپ کا سربراہ برطانوی شہری اسپین سے فرار ہو کر دبئی چلا گیا تھا۔ یوروپول کی قیادت میں یہ آپریشن ہالینڈ، فرانس، بیلجیئم اور دبئی پولیس کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔



































