وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ او آئی سی کشمیریوں کے لیے مزید سفارتی کوششیں کرے، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ کل آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے، ان کا دورہ تمام اسلامی ممالک کے لیے اہم ہوگا۔
اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ او آئی سی اسلامی ممالک کے سماجی اور اقتصادی مسائل کا تحفظ کر رہی ہے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ او آئی سی کی جانب سے بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی ہے اور ملاقات میں جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے کہا کہ کشمیری کئی دہائیوں سے اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کسی بھی غیر قانونی اقدام کی مخالفت کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ او آئی سی کے 17ویں وزرائے خارجہ اجلاس میں افغانستان کے حوالے سے سفارشات پیش کی گئیں، افغانستان کے عوام او آئی سی کی حمایت کے منتظر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔



































