انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے چار دور مکمل ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے منگل سے تکنیکی مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے، تکنیکی سطح کے مذاکرات کے بعد ڈیٹا سامنے آئے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تکنیکی مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف مشن پاکستان کا دورہ کرے گا۔ آئی ایم ایف سے ایندھن پر سبسڈی ختم کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک کی خود مختاری اور معاشی اصلاحات پر عملدرآمد پر بھی اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا توسیعی پروگرام ستمبر میں ختم ہو رہا ہے۔ ہو گیا
ذرائع کے مطابق گزشتہ حکومت کی ایندھن، تیل اور بجلی پر دی گئی سبسڈی واپس لے لی جائے گی اور مشن کی پاکستان آمد سے قبل تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔



































