آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے سلسلے میں آج میرپور ڈویژن میں پولنگ ہوگی۔
میرپور ڈویژن تین اضلاع میرپور، بھمبر اور کوٹلی پر مشتمل ہے، ڈویژن بھر میں ووٹرز کی کل تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 49 ہے۔
میرپور ڈویژن میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 55 ہزار 550، خواتین ووٹرز کی کل تعداد 5 لاکھ 82 ہزار 499 ہے، ڈویژن میں کل 1 ہزار 70 نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔
میرپور ڈویژن 2 میونسپل کارپوریشنز، ایک میونسپل کمیٹی، 9 ٹاؤن کمیٹیوں پر مشتمل ہے۔
انتخابات کے دوران آزاد کشمیر پولیس کے 5 ہزار اہلکاروں سمیت 9 ہزار سے زائد افراد کو تعینات کیا جائے گا۔
آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات کا یہ تیسرا مرحلہ ہے۔ پہلے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن میں 27 نومبر کو انتخابات ہوئے جبکہ پونچھ ڈویژن میں پولنگ کا عمل three دسمبر کو مکمل ہوا۔



































