غزہ اور اسرائیلی انسانی حقوق کے گروپوں کی رپورٹوں کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ میں مظاہرین پر گولی چلانے کے احکامات کی تحقیقات میں ناکام رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی اسرائیلی فوجی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جب کہ ملٹری پراسیکیوٹرز کو منتقل کیے گئے 143 میں سے 95 مقدمات بغیر کارروائی کے بند کر دیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق صرف ایک کیس میں ایک اسرائیلی فوجی کو اختیارات کے ناجائز استعمال کا مرتکب پایا گیا جب کہ 18 ماہ سے جاری احتجاج کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے 215 فلسطینی شہید ہوئے۔
غزہ کے انسانی حقوق کے گروپ نے کہا کہ مرنے والوں میں 18 سال سے کم عمر کے 47 افراد اور دو خواتین شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سے 13 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے اور 18 ہزار براہ راست فائرنگ کی زد میں آئے۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت 2014 سے غزہ میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کر رہی ہے۔



































