حیدرآباد میں سیلاب متاثرین کے امدادی خیمے اور دیگر سامان four گنا قیمت پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق سیلاب زدگان کو درکار امدادی سامان، ٹینٹ، کھڑکیاں اور دیگر سامان four گنا زیادہ قیمت پر فروخت کرنے پر 5 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حیدرآباد میں ذخیرہ اندوزی کرکے امدادی سامان کی مصنوعی قلت پیدا کی جارہی تھی۔
پولیس کے مطابق زائد نرخوں پر امدادی سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق 7 ہزار روپے کے خیمے 27 ہزار روپے میں فروخت ہو رہے تھے۔ جس پر 5 دکانداروں کو گرفتار کیا گیا اور three گوداموں کو سیل کر دیا گیا۔
کارروائی کے بعد حیدرآباد چیمبر آف کامرس نے مداخلت کرتے ہوئے دکانداروں سے 12 ہزار روپے فی کس کے حساب سے خیمے خریدے۔
پولیس نے گرفتار دکانداروں کو ذاتی ضمانت پر رہا کر دیا، کارروائی کی رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر کو بھجوا دی گئی۔
پولیس کے مطابق ذخیرہ اندوزی پولیس کیس نہیں بنتی، اسسٹنٹ کمشنر اس حوالے سے کارروائی کر سکتے ہیں۔



































