امریکی صدر نے سٹریٹجک ذخائر سے 50 ملین بیرل تیل چھوڑنے کا حکم دے دیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا کے اسٹریٹجک ذخائر سے 50 ملین بیرل تیل نکالنے کا حکم دیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے کی مشترکہ کوششوں کا حصہ ہے۔
یہ ریلیز چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور برطانیہ سمیت دیگر توانائی استعمال کرنے والے ممالک کے ساتھ متوازی ہوگی۔
چین، جاپان اور بھارت نے تیل کی قیمتوں میں کمی کے لیے اوپیک پر دباؤ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت نے تیل کی قیمتوں پر ایکسائز ڈیوٹی کو پٹرول پر 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر کم کر دیا۔



































