امریکا نے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو چین میں فیکٹریاں لگانے سے 10 سال تک روک دیا۔
پابندی کا اطلاق ان کمپنیوں پر ہوگا جو امریکی حکومت سے فنڈز وصول کرتی ہیں۔ جس کا مقصد چین پر امریکی کاروباری گروپوں کا انحصار کم کرنا ہے۔
امریکی محکمہ تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی فنڈنگ حاصل کرنے والی کمپنیاں چین میں امریکی رقم کی سرمایہ کاری کی اجازت دے کر قومی سلامتی سے سمجھوتہ نہ کر سکیں۔
امریکی حکومت سے فنڈنگ حاصل کرنے والی کمپنیاں اگلے 10 سال تک چین میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کام نہیں کر سکیں گی۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب امریکی حکومت سیمی کنڈکٹر چپس بنانے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو 53 بلین ڈالر دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
یہ رقم ٹیکنالوجی کمپنیوں کو سیمی کنڈکٹر چپس کی پیداوار بڑھانے کے لیے دی جائے گی تاکہ انھیں چین سے برآمد نہ کرنا پڑے۔



































