دنیا کی مشہور ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گی۔
انجلینا جولی نے ابھی تک اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا۔
تاہم ذرائع کے حوالے سے کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ہے۔
یاد رہے کہ انجلینا جولی اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر مقرر ہونے کے بعد سے کئی بار پاکستان کا دورہ کر چکی ہیں۔
اداکارہ نے آخری بار پاکستان کا دورہ 2010 میں کیا تھا، اس وقت بھی ملک کے کئی علاقوں میں سیلاب کی وجہ سے جانی اور مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
واضح رہے کہ حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پاکستان میں 30 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور تقریباً 40 ارب ڈالر کا مالی نقصان ہو چکا ہے۔



































