وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے لائن آف کنٹرول پر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عبدالقیوم نیازی کو آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سید علی گیلانی نے ساری زندگی کشمیریوں کے لیے جدوجہد کی۔
آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ پاک فوج کشمیریوں اور کشمیر کاز کی حمایت جاری رکھے گی۔



































