امریکی ریاست ڈیلاویئر میں صدر جو بائیڈن کے گھر کے قریب ایک مشکوک طیارہ محدود فضائی حدود میں داخل ہوا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے کے محدود فضائی حدود میں داخل ہونے پر امریکی سیکیورٹی میں خلل پڑا، صدر جو بائیڈن اور خاتون اول کو فوری طور پر وہاں سے نکال لیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق ایک چھوٹا پرائیویٹ جیٹ غلطی سے امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر کے قریب محدود فضائی حدود میں داخل ہو گیا۔
یو ایس سیکرٹ سروس کے ترجمان نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے کو فوری طور پر فضائی حدود سے ہٹا دیا گیا اور پائلٹ پرواز کی ہدایات پر عمل نہیں کر رہا تھا۔
صدر اور ان کی اہلیہ کو بعد میں اپنے گھروں میں منتقل کر دیا گیا۔



































