چینی صدر شی جن پنگ نے G20 سربراہی اجلاس کے دوران کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ بند کمرے میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات افشا ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
چینی صدر اور کینیڈین وزیراعظم کے ایک دوسرے کے قریب کھڑے اور مترجم کے ذریعے بات کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
صدر شی جن پنگ نے کہا کہ یہ نامناسب ہے، یہ ہمارا طریقہ کار نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر خلوص ہو تو ہم باہمی قدر کے جذبے سے بات کر سکتے ہیں۔
صدر شی جن پنگ کو چینی زبان میں بات کرتے ہوئے ایک مترجم سے یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، “ہم نے میٹنگ میں جو بھی بات کی وہ تمام اخبارات میں لیک ہو گئی، یہ مناسب نہیں ہے۔”
کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم کینیڈا میں آزادانہ اور شفاف مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں اور ہم ایسا کرتے رہیں گے، ہم مل کر کام کریں گے لیکن ممکنہ طور پر ایسی چیزیں ہوں گی جن پر ہم متفق نہیں ہیں۔
ساتھ ہی چینی صدر نے کہا کہ ماحول پیدا کرنا ہے، ان کا مطلب بات چیت اور رابطے کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔
یہ کہہ کر شی جن پنگ نے گفتگو ختم کی، جسٹن ٹروڈو کو مسکراتے ہوئے دیکھا، ہاتھ ملایا اور چلے گئے۔

































