بھارتی شہر حیدر آباد میں کمسن لڑکی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 5 میں سے three ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم تلنگانہ راشٹرا پارٹی کے مقامی لیڈر کا بیٹا ہے۔
17 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر پانچ ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ 28 مئی کو ایک پارٹی سے گھر واپس آرہی تھی۔
پولیس نے متاثرہ کے بیان اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پانچوں ملزمان کی شناخت کر لی ہے۔ گرفتار ملزمان میں سے تین کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔
گزشتہ ہفتے ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ کار میں اجتماعی عصمت دری کی گئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جے پی کے رہنماؤں نے ریاست کی حکمراں جماعت پر کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا ہے۔



































