کورونا وائرس کے بعد ، بھارت میں ڈینگی بخار پھیل گیا ہے ، ریاست اتر پردیش سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے۔ اس وبا نے ریاست بھر میں 88 بچوں سمیت 114 مریضوں کی جان لے لی ہے۔
یوپی میں موسمی بخار ، ڈینگی اور ملیریا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر حکام پریشان ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست اترپردیش ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے ، جہاں کئی اضلاع میں بالخصوص بچوں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق 14 ستمبر تک ریاست میں 88 بچوں سمیت 114 مریض اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سب سے زیادہ کیس فیروز آباد ضلع میں ہیں۔ جہاں 60 سے زائد مریض دم توڑ چکے ہیں۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ نے کہا ہے کہ فیروز آباد ضلع میں زیادہ تر اموات ڈینگی ڈی 2 وائرس کی وجہ سے ہوئی ہیں جو کہ ڈینگی کی سب سے مہلک قسم ہے۔



































