بھارتی حکومت نے کل سے کرتارپور کوریڈور دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
کرتارپور راہداری کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ حکومت نے کل سے کرتارپور کوریڈور دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم نریندر مودی کا بڑا فیصلہ ہے۔
امیت شاہ نے مزید کہا کہ اس سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کو فائدہ ہوگا۔
امیت شاہ نے کہا کہ قوم 19 نومبر کو شری گرو نانک دیو جی کی یوم پیدائش منانے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے ملک میں خوشی اور مسرت میں مزید اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ سکھ مذہبی رہنما بابا گرو نانک دیو جی کا 552 واں یوم پیدائش منانے کے لیے کل سے بھارتی سکھ یاتری پاکستان آئیں گے۔



































