پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ میں صوبائی کابینہ اور ڈویژن کے عہدیداروں کا اعلان کردیا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے صوبائی کابینہ اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے ڈویژنل عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اللہ بخش انڑ، ایم این اے شکور شاد، طاہر شاہ اور قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر ہوں گے۔
ایم این اے لال مالہی، علی جونیجو، آغا ارسلان، ایم پی اے راجہ اظہر، گل محمد رند اور ایم پی اے سدرہ عمران صوبائی نائب صدر ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی اے ارسلان تاج کو پی ٹی آئی سندھ کا انفارمیشن سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر غلام عباس سکھر ڈویژن، غالب خان ڈومکی لاڑکانہ، شوہر بخش حیدر آباد اور عنایت رند کو پی ٹی آئی نواب شاہ کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام عہدیدار پارٹی کو منظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔



































