ویانا (اے ایف پی) سعودی عرب اور روس نے تیل کی سپلائی بتدریج برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ سعودی عرب، روس اور دیگر بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک نے یوکرین پر روس کے حملے کے باوجود تیل کی پیداوار بڑھانے کے معاہدے پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ برینٹ کروڈ اور یو ایس ڈبلیو ٹی آئی دونوں 110 ڈالر فی بیرل سے زیادہ بڑھ گئے۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی عرب تیل کی منڈیوں میں توازن اور استحکام قائم کرنے کے لیے تیار ہے۔ 60 ملین بیرل تیل چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکہ آدھا تیل فراہم کرے گا۔ اوپیک پلس گروپ نے ایک بیان میں کہا کہ اوپیک نے اپریل کے لیے بھی گزشتہ سال 400,000 بیرل یومیہ پیداوار کے ہدف پر قائم رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تجزیہ کاروں نے بڑے پیمانے پر توقع کی تھی کہ 23 رکنی گروپ اپنی بات پر قائم رہے گا۔



































