برسلز (اے پی پی) نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کا جوہری ہتھیاروں کے استعمال کا بیانیہ خطرناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیا۔ انہوں نے کہا کہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے روس کے لیے خطرناک نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ لیمان شہر پر یوکرین کا قبضہ یوکرین کی پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے جو اس بات کی عکاس ہے کہ یوکرین کی فوج روسی فوج کو پیچھے دھکیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین جواب یوکرین کے علاقوں کو روس میں ضم کرنا ہے۔ یوکرین کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کے انفراسٹرکچر کے خلاف کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔



































