آسٹریلوی خاتون ریپ کرنے والے کی موت کے 7 ماہ بعد شناخت ہو گئی۔
ملزم کی شناخت ڈی این اے ٹیکنالوجی کی مدد سے ہوئی، 66 سالہ ملزم 30 سے زائد خواتین سے زیادتی کرچکا ہے۔
برسوں کی تفتیش کے بعد، آسٹریلوی پولیس نے بالآخر 40 سال بعد سڈنی میں کئی دہائیوں تک دہشت گردی کرنے والے ملزم کی شناخت کر لی ہے۔
پولیس کے مطابق کیتھ سمز نے 1985 سے 2001 کے درمیان 31 خواتین کو ریپ کیا، خواتین کو ان کے گھروں میں یا باہر جاگنگ کے دوران حملہ کیا۔
ابتدائی تفتیش میں پولیس کو شبہ ہے کہ خواتین سے زیادتی کی وارداتوں میں متعدد ملزمان ملوث ہیں۔ ملزم کیتھ سمز کا انتقال رواں سال فروری میں ہوا تھا۔

































