یوکرین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ جارحیت کی جنگ ہے، یوکرین اپنا دفاع کرے گا اور جیتے گا۔
یہ بات یوکرین کے وزیر خارجہ کی جانب سے روسی حملے کے حوالے سے جاری کردہ ایک بیان میں کہی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین پر بھرپور حملہ کیا ہے اور یوکرین کے پرامن شہر روسی حملے کی زد میں ہیں۔
یوکرائنی وزیر خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا پوٹن کو روک سکتی ہے اور اسے روکنا چاہیے، اب کارروائی کرنے کا وقت آگیا ہے۔
واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا ہے، اس روسی حملے کی دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے مذمت کی جا رہی ہے۔
یوکرین پر روس کے حملے کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بھی ہو رہا ہے۔



































