پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نے دوسرے ایشیا کپ کی میزبانی کے بعد تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ بھارت سمیت ایشیا کپ میں شریک تمام سات ممالک نے انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ کے ذریعے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کی چیئرپرسن رخسانہ راجپوت جو کہ ایشیا کپ آرگنائزنگ کمیٹی کی بھی سربراہ ہیں۔
ان کے مطابق تیاریاں بڑے جوش و خروش سے شروع کی جا رہی ہیں۔ پہلی بار سات بین الاقوامی ٹیموں کا پاکستان آنا خوش آئند ہے۔ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل ایشیا کپ کی یادگار اور کامیاب میزبانی کے لیے پر امید ہے۔



































