سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، رانا ثناء اللہ معاملات کو ٹھیک کرنے کے بجائے مزید بگاڑ رہے ہیں، ایک لاش بھی گرے تو بچ نہیں سکیں گے۔
شیخ رشید احمد نے جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر بات ہونی چاہیے، یہ سب کے لیے فائدہ مند ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ لاشیں گریں گی تو سب گھر جائیں گے، جھاڑو پھر جائے گا، اپنی سیاسی قبر کھود رہے ہیں، بیٹھ کر بات کریں اور الیکشن کی تاریخ پر آئیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا احتجاج پرامن، قانونی اور آئینی رکھنا ہے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اسلام آباد میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتی، جو بھی عوامی جذبات کا مذاق اڑائے گا اس کی تذلیل ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اگر انہیں بدھ تک گرفتار نہ کیا گیا تو میں ان کا استقبال کروں گا۔ دنیا میں واپسی کا کوئی نقطہ نہیں ہے۔ ان کا مقصد معاملات کو پرامن طریقے سے حل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے۔ نہیں روکا جائے گا۔

































