روس اقوام متحدہ کی ثالثی میں اناج کی برآمد کے معاہدے سے دستبردار ہو گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق روس نے اپنے بحری جہازوں پر یوکرین کے حملے کے بعد معاہدے سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات یوکرین نے بحیرہ اسود میں ہمارے جہازوں پر ڈرون حملے کیے تھے۔
روسی وزارت دفاع نے کہا کہ حملوں کی وجہ سے روس نے اناج کی برآمد کے معاہدے میں اپنی شرکت معطل کر دی ہے۔
واضح رہے کہ “روس یوکرین غلہ کی برآمد کا معاہدہ” 22 جولائی کو اقوام متحدہ اور ترکی کی کوششوں سے طے پایا تھا۔
معاہدے کی معیاد نومبر کے وسط میں ختم ہونے والی تھی، اس معاہدے کے بعد یوکرین کی بندرگاہوں سے لاکھوں ٹن اناج کی برآمد کی اجازت دی گئی۔
روسی حملے کی وجہ سے یوکرین کی بندرگاہوں سے اناج کی برآمدات روک دی گئیں۔

































