آسٹریلیا نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کو 50 ملین ڈالر مالیت کے میزائل، گولہ بارود اور دیگر فوجی ہارڈویئر فراہم کرے گا، جن میں سے زیادہ تر مہلک ہتھیار ہوں گے۔
امریکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم سکاٹ موریسن نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر نے کہا تھا کہ وہ یوکرین سے باہر نہیں جانا چاہتے لیکن لڑنے کے لیے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کے صدر کی درخواست پر آسٹریلوی حکومت نے یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
آسٹریلیا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وہ نیٹو کے ذریعے یوکرین کو 50 ملین ڈالر مالیت کی غیر مہلک دفاعی امداد فراہم کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کو فراہم کیے جانے والے زیادہ تر ہتھیار مہلک ہتھیار ہوں گے۔



































