لندن (جنگ نیوز) ویک فیلڈ سے سابق قدامت پسند رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان جنسی زیادتی کے الزام میں اپنی سزا کے خلاف اپیل ہار گئے۔ انہوں نے اپریل میں ایک 15 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کا مرتکب ہونے کے بعد پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اسے مئی میں 18 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ عمران احمد خان نے ہمیشہ اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کی ہے۔ اس نے گزشتہ ماہ سزا کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ پیر کو فیصلہ سناتے ہوئے، جج مائیکل سوینی نے کہا کہ انہیں “اس میں کوئی شک نہیں کہ ٹرائل منصفانہ تھا اور سزا مناسب تھی۔”



































