ممبئی (این این آئی) معروف بھارتی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سادھو عرف سادھو موسیٰ والا کے قتل کے بعد ممبئی پولیس نے سپر سٹار سلمان خان کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سادھو موسیٰ والا کے قتل کے بعد سلمان خان کو بھی گینگسٹر لارنس بشنوئی کے ہاتھوں قتل کیے جانے کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی پہلے سے زیادہ بڑھا دی ہے۔ بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ممبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے گھر اور اس کے اردگرد سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ سلمان خان کے گھر کے باہر کوئی مشتبہ سرگرمی نہ ہو۔ بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں پنجابی گلوکار سادھو موسیٰ والا کو قتل کرنے والے گینگ لیڈر کی جانب سے سلمان خان کو 2018 میں قتل کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔ بھارتی گلوکار اور مرکزی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سادھو موسیٰ والا کو 29 مئی کو بھارتی پنجاب میں قتل کر دیا گیا تھا۔ کینیڈا میں مقیم ہندوستانی دہشت گرد گولڈی بار نے ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے گینگ نے سادھو موسیٰ والا کو قتل کیا تھا۔ گولڈی بار خطرناک ہے۔ دہشت گرد لارنس بشنوئی اس گینگ کا رکن ہے اور دونوں گینگ کے سرغنہ ہیں۔ لارنس بشنوئی وہی دہشت گرد ہے۔ جس نے سلمان خان کو 2018 میں جودھ پور میں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔لارنس بشنوئی نے اس وقت کہا تھا کہ وہ سلمان خان کو راجستھان کے شہر جودھ پور کے دورے کے دوران مار دیں گے، جس کے بعد دبنگ ہیرو کی سیکیورٹی سخت کردی گئی۔ چلا گیا تھا



































