سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مہم کے دوران سندھ کے 30 اضلاع میں 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم 13 سے 19 دسمبر تک جاری رہے گی، کراچی کے 7 اضلاع کے علاوہ سانگھڑ، حیدرآباد اور خیرپور میں بھی 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین پلائی جائے گی۔
پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔
بلوچستان کے 34 اضلاع میں بھی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم شروع کر دی گئی ہے۔ مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں گزشتہ روز سے انسداد پولیو مہم جاری ہے۔ مہم کے دوران 35 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔



































