سندھ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے وفد نے چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر سہیل راجپوت سے ملاقات کی اور انہیں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں قومی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا، ایونٹ 2 سے 5 ستمبر تک کرغزستان میں کھیلا جائے گا، وفد میں ایسوسی ایشن کے صدر طارق ظفر بھی شامل تھے۔ جوائنٹ سیکرٹری محمد اقبال، فنانس سیکرٹری عامر اللہ خان، شکیل شیخ، مسٹر پاکستان فدا حسین بلوچ، مسٹر پاکستان کامران بلوچ اور نیشنل چیمپئن عمیراقبال۔
وفد نے انہیں آئندہ ماہ کرغزستان میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ کے بارے میں آگاہ کیا۔ اور ٹیم کی شرکت کے حوالے سے سندھ حکومت کے تعاون پر چیف سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا۔



































