ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بھارت کی قومی زبان میں تبدیلی کا مطالبہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ اپنی آنے والی فلم ’دھاکر‘ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں صحافیوں کے سوال پر کنگنا نے کہا کہ سب سے پہلے تو ہم سب کو اپنی زبان پر فخر کرنے کا حق ہے اور ثقافت، لیکن ہمارا ملک ثقافت اور زبان کے لحاظ سے بہت متنوع ہے۔” انہوں نے کہا کہ اس لیے ہمیں سب کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک مشترکہ زبان کی ضرورت ہے۔ کنگنا نے کہا کہ جب ہندوستان کا آئین بنا تو ہندی کو قومی زبان بنایا گیا تھا۔ اب دیکھو، تکنیکی طور پر، تمل ہندی سے پرانی زبان ہے لیکن سب سے قدیم سنسکرت ہے۔ اس لیے میری رائے میں سنسکرت کو قومی زبان ہونا چاہیے، ہندی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں ہے کہ سنسکرت کے بجائے ہندی کو قومی زبان کیوں منتخب کیا گیا۔ لیکن اب فیصلہ ہو چکا ہے، اگر آپ اسے نہیں مانتے تو آپ آئین کی توہین کر رہے ہیں۔ اجے دیوگن اور کچا سدیپ کے درمیان تنازع کا حوالہ دیتے ہوئے کنگنا کا خیال ہے کہ دونوں اداکار اپنے اپنے طریقے سے درست ہیں۔



































