راجن پور میں 9 سالہ بچی کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم نے لڑکی کو سونے کی بالیوں کے لالچ میں قتل کر دیا تھا۔ ملزم لڑکی کا قریبی رشتہ دار ہے۔
محمد پور کے علاقے میں چند روز قبل 9 سالہ شہناز بی بی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس کو لاش بوری میں بند ملی۔
پولیس نے ابتدائی قانونی کارروائی کرتے ہوئے محمد پور تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او راجن پور کے مطابق بچی کے قاتل کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ ہو گیا
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔



































