امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سیاسی عدم استحکام کے خاتمے کے لیے three نکاتی ایجنڈا دے دیا۔
منصورہ لاہور میں سراج الحق کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال اور عام انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سراج الحق نے کہا کہ تین نکاتی ایجنڈے پر نئے سوشل کنٹریکٹ سے سیاسی عدم استحکام کا خاتمہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تاخیر کی بات قوم کو قبول نہیں، انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات ضروری ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں سویلین بالادستی اور انتخابی اصلاحات پر مذاکرات شروع کریں۔
انہوں نے کہا کہ اصلاحات کے بغیر انتخابی نتائج کو کوئی قبول نہیں کرے گا،انتخابات متناسب نمائندگی کے اصول کے تحت ہونے چاہئیں۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے سود اور کرپشن سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔



































