سیالکوٹ میں وکلا نے اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے دفتر پر دھاوا بول دیا۔ وکلا نے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی اور سامان دفتر سے باہر پھینک دیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالرؤف مہر نے کہا کہ وکلاء سرکاری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ وکلا کو بتایا گیا کہ سرکاری اراضی پر کسی قسم کی کوئی دستاویز قابل قبول نہیں۔ وکلا کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سی سی ٹی وی پر نظر آنے والے تمام وکلا کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
دوسری جانب صدر بار خالد قریشی کا کہنا تھا کہ زمین کی چار دیواری گرا کر پارک میں شامل کر دیا گیا ہے۔ کاغذات کو ہائیکورٹ میں چیلنج نہیں کیا گیا، انتظامیہ غلط بیانی کا استعمال کر رہی ہے۔



































