ممبئی: معروف بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گل بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے کندھے پر بوسہ لینے پر مشکل میں پڑ گئیں۔ تقریب میں شہناز گل سمیت کئی مشہور فلمی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سلمان خان کو گلے لگانا اور کندھے پر بوسہ دینا شہناز گل کو مہنگا پڑ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو نشانہ بنایا۔ جسے کئی صارفین نے شہناز کے اس عمل کو نامناسب قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر کسی نے لکھا کہ اداکارہ شراب پینے کے بعد ہوش میں نہیں رہتیں۔ ایک نے کہا کہ سدھارتھ کے جانے کے بعد اب شہناز گل سلمان خان کے پیچھے پڑ گئی ہیں۔ اسی طرح کئی لوگوں نے اداکارہ اور گلوکارہ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ خیال رہے کہ عید کے اختتام پر سلمان خان شہناز گل کو اپنی گاڑی میں چھوڑ کر گئے تھے۔ واضح رہے کہ شہناز بھی سلمان خان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔ وہ فلم ’’کبھی عید کبھی والی‘‘ میں نظر آئیں گی۔



































