نور مقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کی سزائے موت پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ یہ وہ انصاف ہے جس کی پاکستانی عوام کو توقع ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نور مقدم کیس میں پولیس اور پراسیکیوشن نے اپنی ذمہ داری پوری کی اور عدالت نے چار ماہ میں فیصلہ سنا دیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ وہ انصاف ہے جس کی پاکستانی عوام کو توقع ہے، امید ہے انصاف سے متعلق ادارے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور قانون کی حکمرانی عمل میں آئے گی۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائی ہے۔
عدالت نے مالی جان محمد اور افتخار کو 10 سال قید کی سزا سنائی۔



































