پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کی نقل کرتے ہوئے ان کے انداز کو مات دے دی۔
عروا حسین اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
اس تصویر کے وائرل ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اس تصویر میں عروا حسین نے امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کا انداز نقل کیا ہے۔
اس تصویر میں عروا حسین اور کیٹی پیری دونوں ایک ہی سنہری رنگ کا لباس پہنے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
مداح اداکارہ کیٹی پیری کے انداز کو کاپی کرنا پسند کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین عروہ حسین کے انداز کی تعریف کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ کیٹی پیری سے بھی زیادہ خوبصورت لگ رہی ہیں۔



































