وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے وزیراعظم سے رابطہ کیا ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی حاصل ہے اور پی سی بی کے مطابق نیوزی لینڈ کی سکیورٹی نے خود پاکستان میں سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیاں دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹم میں شامل ہیں اور ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے انتہائی احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔



































